کوئٹہ (خ ن) گورنر ملک عبدالولی کاکڑ کا جمعیت کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا. انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم مفتی عبدالشکور نہایت غریب پرور، دین دوست اور شریف النفس انسان تھے اور ان کی گرانقدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا. بلوچستان کے عوام مرحوم مفتی عبدالشکور کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔