• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ذخیرہ شدہ چینی کی ہزاروں بوریاں پکڑی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹاسک فورسز بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپوں میں ہزاروں من ذخیرہ شدہ چینی کی بوریاں پکڑی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پیپلز کالونی ممتاز آباد میں ایکشن کے دوران گودام سے 8 سو بیگ برآمد کئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ نے دکان میں چھپائی گئی 6 سو بوری قبضےمیں لے لیں۔برآمد شدہ چینی ضبط کرکے گودام سربمہر کردیے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرادیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ چینی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور پکڑی گئی چینی سرکاری ریٹس پر عوام کو فراہم کی جائے گی ۔