• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے بغیر الیکشن‘ خونی لکیر کھینچ دی جائیگی، جاوید لطیف

اسلام آباد(اے پی پی/جنگ نیوز)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف کے بغیر الیکشن ہوئے توخونی لکیر کھینچ دی جائے گی ‘ کوئی ان نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔ آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 90 روزمیں الیکشن کرانے سے کوئی انکاری نہیں ہے مگر ملک کی داخلی وخارجی اور معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دینے والوں اور نواز شریف کو سزا دینے والوں کا کوئی نام بھی لینا گوارا نہیں کرتا۔
اہم خبریں سے مزید