• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف کی ڈوریاں PDM نہیں کسی اور طاقت کے ہاتھوں میں ہے، عمران خان

لاہور (ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایف آئی آرکی سرکس لگی ہوئی ہے‘ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنیکی کوششیں ہورہی ہیں ‘ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک بنانا ری پبلک کا روپ دھار چکا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے، اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔ ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں،ایک ایف آئی آر میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری ایف آئی آر تیار ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید