مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے پریشان اسرائیل نے ایران کیخلاف سازشیں شروع کردی ہیں.
اسرائیل نے اس سازش کیلئے ایران کے آخری شاہ کے بیٹے رضا شاہ پہلوی کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جو ایک روز قبل اپنی اہلیہ کیساتھ اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں۔
رضا پہلوی نے اپنے دورے کے موقع پر ایران میں مہسا امینی کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی عالمی حمایت کا مطالبہ کردیا ہے۔