• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے تھے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید