• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کو زرعی مقاصد کیلئے دی گئی اراضی پر جاری حکم امتناعی ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نمائندہ جنگ) پاک فوج کو زرعی مقاصد کیلئےدی گئی 45ہزار267ایکٹر اراضی پرجاری حکم امتناعی ختم کرنے کیلئےحکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سنگل بنچ نے موقف سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ سنایا،پاک فوج نے زمین زرعی مقاصد کیلئے حاصل کی،زمین کےحصول کا مقصد خوراک اور ماحولیات کےتحفظ کو بہتربناناہے،زمین کی فراہمی کیلئے پنجاب کابینہ نے منظوری دی،زمین پر جاری حکم امتناعی بلاجواز اور سنگل بنچ کا غیر قانونی اقدام ہے،استدعا ہےعدالت سنگل بنچ کی جانب سے جاری کردہ حکم امتناعی ختم کرے۔
اہم خبریں سے مزید