• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور زرداری مافیا، جی ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں موجود سیاسی ، آئینی ، معاشی سماجی بحران اور سندھ میں ہونے والی تباہی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی اور زرداری مافیا ہے ، اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اس کوشش میں ہے کہ اس بحران سے اپنے آپ کو آزاد کروائے مگر سندھ کی عوام اس کو بھاگ نے نہیں دیں گے،گذشتہ سال جس انداز میں حکومت کی تبدیلی کی گئی اور جس طرز سے موجودہ حکومت کو چلایا جارہا ہے اس پاکستان کے حالات خراب ہوتے جارہے ہے، پی ڈی ایم حکومت کی زرداری لیگ نے ہر خراب عمل میں شرکت کی ہے جس سے آئینی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید