• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن حکومتی رویہ سے سخت مایوس ہے ، حکام کے مطابق قومی سطح پر سرگرمیوں کے انعقاداور عالمی مقابلوں میں شرکت کے حوالے شدید ترین مسائل کا سامنا ہے، فیڈریشن کے حوالے سے حکومت جلد فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لینے والی حکومتی کمیٹی کا 50دن سے زیادہ وقت گذرنے کے باوجود صرف ایک اجلاس ہوسکا ہے، بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے اس کمیٹی کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، امکان ہے کہ دوسرا اجلاس عیدالفطر کے بعد ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید