پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے ایون بازار میں مارکیٹس انسپکشنز کر کے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر بیشتر دکانداروں پر جرمانے عائد کئے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی نرخ ناموں کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ نرخ نامہ دیکھ کر قیمتیں ادا کریں اور کوئی بھی دکاندار آپ سے نرخ نامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے کا مطالبہ کریں تو اُسکے خلاف ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر پر کال کر کے اپنی شکایت درج کریں اور متعلقہ دکاندار کی تفصیلات اپنی شکایت کے ساتھ فراہم کریں جس کا انتظامیہ بروقت نوٹس لے کر بِلا تاخیر کاروائی کر یگی۔