اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) چینی کی خوردہ قیمت 98روپے 82پیسے کلو مقرر کر دی گئی،صوبائی حکومتیں اور آئی سی ٹی مقررہ قیمت سے مہنگی چینی کی فروختگی پر ایکشن لیں گی ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ حکومت پاکستان نے 20اپریل 2023ءکو نوٹیفکیشن نمبر ایف این او 2ایٹ 2022ایس اے بی/اے ivجاری کیا ہے۔ وفاقی وزارت قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا یہ آرڈر سیکشن 6آف دی پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977ء کہلائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977ء کے سیکشنز 3‘ 4اور 6کے تحت ایس آر او نمبر 1062 ون2021ء اگست 24اور ایس آر او نمبر 1065ون 2021مجریہ 24اگست 2021ء جاری کیا ہے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارشات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارٹ ٹو آف شیڈول جو جاری کیا گیا ہے۔