• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کے تعلقات پر بوکھلاہٹ کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، انہوں نے ایران کے ساتھ شراکت داری پر سعودی عرب کو متنبہ کیا اور کہا کہ ’’جولوگ ایران کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں،وہ بدحالی کے ساتھ شراکت دار ہیں۔لبنان کو دیکھو، یمن کو دیکھو، شام کو دیکھو، عراق کو دیکھو‘‘۔نیتن یاہونے کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو قریباً ناکام ریاست کے درجے پرہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 95 فی صد مسائل ایران کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانے کی امید کا اعادہ کیا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ’’میرے خیال میں یہ امن کے لئے ایک اور بڑی چھلانگ ہوگی‘‘ اوراس یقین کا اظہارکیا کہ اس سے عرب اسرائیل تنازع ختم ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید