پشاور(نیوزرپورٹر) پشاو ر ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی حکومت کی جانب سے کوہاٹ، بنوں اور ڈی ائی خان بورڈ کے چئیرمینوں کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر رٹ پر حکم امتناعی جاری کردیااور صوبائی حکومت کو ان کو ہٹانے کے اقدام سے روک دیا۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے کیس کی پیروی خالد رحمان ایڈوکیٹ نے کی۔