اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عیدالاضحی کے بعد قومی انتخابات کی تجویز دی ہے۔سپر یم کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر اور بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات عیدالاضحٰی کے بعد کرائے جائیں ،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو اپنے موقف لچک پیداکرناہوگی، پی ڈی ایم اکتوبر کو پورے ملک میں جبکہ پی ٹی آئی صوبوں میں مئی میں انتخابات چاہتی ہے ، دونوں اطراف کو اپنے موقف لچک پیدا کرنا ہوگی ۔انہوںنے واضح کیا جماعت اسلامی مذاکرات میں کسی فریق کے ساتھ نہیں ،عوام اور آئین کے ساتھ ہے۔