• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کو یاد رکھا جائے، آصف زرداری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عید موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کو ضرور یاد رکھا جائے جو اس وقت جبر اور بربریت کا شکار ہیں،جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام عید میں کہا کہ یہ عید اس عزم کے ساتھ منانی چاہیے کہ ہم معاشرے سے پولرائیزیشن کا خاتمہ کریں گے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام عید میں انھوں نے دنیا بھر میں آباد تمام مسلمان بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خوشحال طبقات کو چاہیے کہ وہ عید کی خوشیوں میں ان مستحق اور معاشی طور کمزور مسلمان بھائیوں کو بھی شریک کریں جو غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، آصف علی زرداری نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق خواتین کی مالی امداد کیساتھ اس بات کی ضرورت ہے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے منشور روٹی ،کپڑا اور مکان پر ثابت قدم ہے ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنا کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنائینگے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید پر مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں ،میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ عیدپیغام میں پی پی پی چیئرمین نے پاکستانی قوم اور پوری امتِ مسلمہ کو بھی پاکستان کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اخوت و محبت کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں کہا کہ دعاگو ہوں، اِس عید الفطر کا بابرکت دن میرے وطن سمیت پوری دنیا کے لیے امن، بھائی چارے اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔
ملک بھر سے سے مزید