• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بل کے قانون بننے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، فواد

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے قانون بننے سے کوئی فرق نہیں پڑے گاکیونکہ سپریم کورٹ اس پر عملدرآمد سے پہلے ہی روک چکی ہے۔اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بل کی منظوری یا ایکٹ بننے سے نہیں صرف عملدرآمد سے روکا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بل کے ایکٹ بننے سے عملی طور پر فرق اس وقت تک نہیں پڑ سکتا جب تک سپریم کورٹ عملدرآمد پر حکم امتناع ختم نہیں کردیتی۔انہوں نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کی بدولت اس قانون کی اہمیت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ قانون بنتے ہی اگلے لمحے عملدرآمد معطل سمجھا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید