• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی کراچی، وزیراعظم لاہور اور زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ اراکین اور سیاسی جماعتوں کی قیادت (آج) ہفتہ کو عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے ۔ 

ملک بھر میں (آج) ہفتہ کو عیدالفطر مذہبی عقیدت سے منائی جائیگی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف لاہور جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز جدہ میں عید منائینگی۔سابق صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجرخان میں عید منائینگے، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی گجرات میں ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید منائینگے، منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔

 وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی لاہور میں عید منائینگے، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان، سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور، سردار لطیف کھوسہ بھی عید کے ایام لاہور میں گزارینگے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، ایازصادق لاہور میں عید کی خوشیاں منائینگے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں عید منائیں گے۔ 

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان لاہور، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثان علی خان اور شیخ رشید احمد راولپنڈی ، شاہ محمود قریشی ملتان، فواد چودہدری جہلم میں عید منائینگے ۔سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان کے وزرا اعلی صوبائی دارلحکومتوں میں عیدمنائینگے۔

اہم خبریں سے مزید