کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ میں عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔
فون کال کے دوران شہزادہ فیصل نے عبداللہیان سے باہمی تشویش کے متعدد امور پر گفتگو کی۔
ساتھ ہی حالیہ معاہدے کے بعد اگلے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
یاد رہے چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔