لاہور، مانگا منڈی(نمائندہ جنگ، نامہ نگار) لاہور کے تھانہ سندر کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں نامعلوم چور عید کی چھٹیوں میں جیولرز شاپ کا گرائنڈر سے شٹر کاٹ کر 5کروڑ مالیت کا 3 کلو سے زائد سونا اور 32 لاکھ روپے نقدی چرا کر لے گئے۔تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ساندہ کے علاقہ یوسف روڈ اسلامپورہ میں دوموٹرسائیکل سوار ڈاکو کار سوار برطانوی نژاد خاتون سے دن دہاڑے 20 لاکھ سےزائد مالیت کی جیولری اورقیمتی دیگر سامان کیساتھ برطانوی پاسپورٹ بھی لوٹ کرلےگئے۔سامان میں برطانوی پائونڈ، سونے کی بالیاں، انگوٹھیاں، چین اور قیمتی لیپ ٹاپ بھی شامل ہیں۔خاتون والدہ کی وفات پر پاکستان آئی تھی اور واپس برطانیہ جانے کیلئے گھر سے نکلی ہی تھی کہ واردات ہوگئی۔