لاہور (نمائندہ جنگ) سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائرڈ ہوگئے ۔سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے ہیں، انہیں کریئر کے آخر میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھا۔غلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔ وفاقی حکومت نے ان کو عہدے سے بھی ہٹایا تھا اور احکامات نہ ماننے پر انہیں معطل کردیا تھا۔