• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اسلام آباد، لاہور ایئر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے ایئر لائنز کو سالانہ کئی ملین ڈالرز کا نقصان کے ساتھ ساتھ بڑے حادثے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ایئرپورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔دنیا بھر میں بڑے ایئر پورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو محفوظ رکھنے کیلیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب ہے۔
اہم خبریں سے مزید