• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سیاحوں کیلئے بہترانتظامات کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) عید الفطر کے موقع پرملک بھر سے سیاح ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے تھے۔تاہم کمشنر لیاقت علی چٹھہ ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹرحسن وقار چیمہ کی ہدایات کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز کی سربراہی میں عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کیلئے کئے گےانتظامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔عید پلان کی مانیٹرنگ کیلئے کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ ،آر پی او راولپنڈی ڈویژن سید خرم علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹرحسن وقار چیمہ نے عید کی شام سے مری میں ہی موجود تھے۔ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے سیاحوں کی سہولت کے لیےمری انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں کی سہولت کے لیے قائم سہولیاتی مراکز، کنٹرول روم ، ٹریفک پلان ہسپتالوں میں عملہ و سہولیات ، آر ڈبلیو ایم سی کی طرف سے جاری صفائی آپریشن اور سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جاری نگرانی کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے مری جناح ہال میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو عید پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عید سے دس روز قبل ہی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔سیاحوں کے لیے 7 سہولت مراکز اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ سہولت مراکز جی پی او چوک ،کشمیر پوائنٹ،جھیکا گلی، باڑیاں ،لوئر ٹوپہ، کلڈنہ اور سترہ میل پر قائم کیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن ریٹائرڈ قاتم اعجاز نے کہا کہ سہولت مراکز پرمری انتظامیہ،پولیس،ریسکو 1122،ٹورازم ،محکمہ صحت، سول ڈیفنس سمیت تمام انتظامی اداروں کے نمائندے سیاحوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔سیاحوں کو رش سے بچانے کے لیےٹریفک پولیس نے ترتیب دئے گے ٹریفک پلان کی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے۔