اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) راولپنڈی اور اسلام آ باد کے پارکوں میں عید الفطر اور اس کے بعد مسلسل دودن شہریوں کا رش دیکھنے کو ملا۔اسلام آ باد میں راول جھیل ‘شکر پڑیاں‘ مانو منٹ ‘دامن کوہ ‘روز اینڈیا سمین گارڈن ‘ایف نائن پارک اور چھتر پارک میں سیاحوں کا رش دیکھنے کو ملا۔ راولپنڈی میںجناح پارک ‘ ایوب نیشنل پارک ‘شہباز شریف پارک ‘ علامہ اقبال پارک ‘ ر ومی پارک وغیرہ میں بھی بہت رش تھا۔ جوائے لینڈ بھی بچوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ بچوںنے جھولوں سےلطف اٹھایا۔ان ایریاز میں ٹریفک کا بھی رش ہوگیا۔راولپنڈی اور اسلام آ باد کے شہریوں نے مری کا بھی رخ کیا اور وہاں کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوئے۔