• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا دورہ کوئٹہ جیل‘ عید قیدیوں کیساتھ منائی

کوئٹہ (خ ن) عیدالفطر کے موقع پر وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو و چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر صالح محمد ناصر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کے ہمراہ کوئٹہ جیل کا دورہ کیا اور عید قیدیوں کے ہمراہ منائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں میں مٹھائی و دیگر تحائف تقسیم کئے۔ جیل میں مقید خواتین اور انکے بچوں سے بھی عید ملےاورخواتین کے مسائل سنے اور پھر خواتین میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی جبکہ بچوں میں کھلونے تقسیم کئے۔ بعد ازاں صالح محمد ناصر اے سی ایس داخلہنے کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے مختلف نگہداشت کے وارڈز کا دورہ کروایا۔ اس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے بچوں میں کھلونے ودیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔
کوئٹہ سے مزید