ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے پی ٹی آئی کے بانی رُکن و امیدوار ایم پی اے پی پی 217 میاں محمد طفیل انصاری ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ، زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکرٹری اسد عمر بھی موجود تھے ، بتایا جاتا ہے کہ عمران خان نے دوران ملاقات میاں محمد طفیل انصاری ایڈووکیٹ کی پارٹی خدمات کا اعتراف کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔ آپ کی تعلیم ،تجربہ اور پارٹی سے وابستگی کو ملک وقوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لایا جائے گا ۔میاں طفیل انصاری امیدواروں کی درخواستوں پر اپیل پراسس کے دوران عمران خان سے ملاقات کررہے تھے۔عمران خان نے میاں طفیل انصاری کی پارٹی سے دیرینہ وابستگی کو سراہا اور کہا کہ میری یادوں میں ملتان کے حوالہ سے میاں طفیل محفوظ ہیں۔اس موقع پر میاں طفیل انصاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں عزت بخشی ہے اور وہ پہلے کی طرح بے لوث اور غیر مشروط پی ٹی آئی اور عمران خان و شاہ محمود کے ساتھ کھڑے ہیں اور سپورٹ جاری رکھیں گے ۔