کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر انتھائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی نااہلی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نےکہا کہ ٹھٹھہ ضلعے کے ساحلی علاقوں میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سندھ حکومت کی نااہلی ، کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ، میڈیا میں ایک رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 41 انسانی جانیں خودکشیوں کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر افسوس کے سندھ حکومت سورہی ہے ، ابھی تک سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ متاثر علاقوں میں نہیں گیا ہے ، سندھ کے عوام کو لاوارث حالت ميں چھوڑ دیا گیا ، بدترین مہنگائی وسائل سے محروم سندھ کی غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکی ہے ، پڑھے لکھے نوجوان بھوک اور افلاس اور بیروزگاری کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہیں ، ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں اور شہری علاقوں میں عوام صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، اسپتالوں میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دوائیاں موجود نہیں ہیں ، صحت کے لیے رکھے گئی اربوں روپے کی بجٹ کرپشن کے نظر ہوچکی ہے ، لہٰذا سندھ کے عوام اپنے بہتر مستقبل اور کرپشن سے چھٹکارا پانے کے لئے زرداری مافیا سے اپنی نفرت کا اظہار کرے۔