• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے تین روز کیلئے سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد آج سے تین روز (بدھ تا جمعہ) کے لئے ردوبدل کے ساتھ سپریم کورٹ کے پانچ بنچ اسلام آباد پرنسپل سیٹ جبکہ ایک بنچ کراچی برانچ رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بنچ اول چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ، بنچ دوئم جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید، بنچ سوئم جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، بنچ چہارم جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک جبکہ بنچ پنجم، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔ یاد رہے کہ اسی دوران ساڑھے گیارہ بجے عدالتی وقفہ کے بعد دو بنچوں کی ترتیب بدل جائے گی اور بنچ سوئم جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل جبکہ بنچ پنجم، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ دریں اثناء ان تین دنوں کے لئے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ایک بنچ کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید