اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگمات ،ساس ،بچے، ڈیم بابا بمقابلہ آئینِ پاکستان ، مقابلہ سخت وقت کم !منگل کو اپنے ٹویٹ میں تراوز کے پلڑوں کی ایک مختصر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ترازو کا ایک پلڑا ایک طرف جھکاؤدکھائی دے رہا ہے اس کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیگمات ساس بچے ڈیم بابا بمقابلہ آئینِ پاکستان ، مقابلہ سخت وقت کم!۔