• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ سپریم، اس کی پروسیڈنگ پر اسٹے لاگو نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بزرگ سیاست دان سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کی پروسیڈنگ پر اسٹے لاگو نہیں ہوتا، اگر کسی قانون کو عدلیہ غلط کہتی ہے تو پارلیمنٹ اسے دوبارہ دیکھتی ہے کہ کیا غلط ہے کیا صحیح؟ انہیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے، ادارے اگر اس قسم کے کھیل میں شریک ہونگے تو نقصان پاکستان کی ریاست کو ہوگا۔ سیاست میں ڈائیلاگ ہوتا ہے، وہ رکتا نہیں، ڈائیلاگ ہونا چاہیے، مگر پری کنڈیشن پر ہونا چاہیے، تھریٹ کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ کسی کی ماں، کسی کی ساس، کسی کی بیٹی، کسی کی بہن اس آدمی کے جلسوں میں جارہی ہیں، جس نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا، اس لمبی سازش کی پیشن گوئی 30سال پہلے ہی بڑے لوگوں نے کردی تھی۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ ہمارے اداروں نے پاکستان کو بند گلی میں پہنچادیا ہے، پارلیمنٹ، میڈیا، اسٹبلشمنٹ سب اس میں آگئے، یہ سارے فیصلے بد نیتی پر مبنی تھے، بنیادی بات یہ ہے کہ پنجاب کی اسمبلی تحلیل ہوئی، اس کے ساتھ کے پی کے کی اسمبلی تحلیل ہوئی، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آگئی اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ نہیں آئی، کیوں نہیں آئی؟ اگر ابھی 6ماہ پہلے الیکشن ہونگے تو 5سال بعد بھی 6ماہ پہلے الیکشن ہونگے۔ ہم نے تجزیہ کیا ہے کہ ہم ایسے نظام کی طرف جارہے ہیں جس میں سوائے تباہی کے سوا کچھ نہیں، اس میں ہمارے ادارے شامل ہیں، پارلیمنٹ کے اوپر کوئی اسٹے لاگو نہیں ہوتا، پارلیمنٹ کی پروسیڈنگ کے اوپر اسٹے لاگو نہیں ہوتا، پارلیمنٹ قانون بناتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید