• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لشکری رئیسانی نے لورالائی جاکر عبید اللّٰہ بابت کی عیادت کی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے لورالائی میں پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری عبیداللہ جان بابت لالا کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی لشکری رئیسانی نے عبیداللہ بابت کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا لشکری خان رئیسانی اور وہاں موجود سیاسی و قبائلی عمائدین کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال سیاسی ، معاشی ، آئینی بحران سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا بعد ازاں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں سابق صوبائی وزیر عبیداللہ بابت لالا نے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر اسماعیل گجر ، قاری اختر شاہ کھرل ، لالا ظاہر خان دمڑ ، ملک مصطفیٰ کاکڑ ، رحیم ترین ، رئیس نادر مگسی و دیگر بھی لشکری ر ئیسانی کے ہمراہ تھے۔
کوئٹہ سے مزید