• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم ہفتہ ہے، سات آٹھ دن میں عدلیہ کے اہم فیصلے آجائینگے، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ ،شیخ رشیداحمدنےکہاہے کہ اہم ہفتہ ہے سات آٹھ دن میں عدلیہ کے اہم فیصلے آجائیں گے، سینئر اینکر و تجزیہ کار ،منیب فارو ق نےکہا کہ جماعتیں ایک میز پر بیٹھنا تو درکنارایک دوسرے سے بات کرنے کی بھی روادار نہیں ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ ،شیخ رشیداحمدنےکہا کہ سب کو پتہ ہے کہ اگست میں اسمبلیاں ٹوٹنی ہیں اور ماہ اکتوبرمیں انتخابات کی تاریخ ہوگی ۔ کوشش یہ ہے کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے لیکن نہیں نکلے گا۔اب عدلیہ جو ہے اس بات پر آئینی اور قانونی فیصلے پر قائم ہے کہ الیکشن جو ہے 14 مئی کو ہوں گے۔آج سے الیکشن بینچ بیٹھے گا پیپلز پارٹی میں تھوڑی لچک ہے لیکن فضل الرحمٰن بہت ہی زیادہ ہارڈ لائن لئے ہوئے ہیں۔ اتحادیوں نے تو متفق ہی ہونا ہے 85 وزرا جو ہیں۔ نواز شریف کا انتظار تھامیں نے پہلے کہا تھا کہ مریم بی بی پاکستان آئیں گی، نواز شریف سیدھے لندن جائیں گے۔ ان کا مسلسل ساڑھے تین چار سال سے علاج جاری ہے۔جو پاکستان کے اداروں کے خلاف غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی مہم چلا رہے ہیں ہم اس کی خود مذمت کرتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کون سی سیاسی جماعت ہے جو الیکشن سے فرار حاصل کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید