• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارتخانے کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

کوئٹہ(پ ر) عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی جانب سے مستحقین کے لئے راشن کی فراہمی پر مشکور ہیں چینی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ہے ،یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان( PCCI ) کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین نے چین کے سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان کے غریب اورمستحق خاندانوں کے لئے بھیجے گئے راشن کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چینی حکومت باالخصوص چینی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان کے غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے بھیجا گیا راشن کسی نعمت سے کم نہیں اس پہلے بھی چینی سفارتخانے نے ہر مشکل کی گھڑی میںچاہے کورونا وائرس ہو، زلزلہ و سیلاب یا بین الاقوامی سطح پر سفارتی فورمز پر پاکستان کی جس انداز میں مدد کی اس کی نظیر نہیں ملتی ۔
کوئٹہ سے مزید