لاہور (شیر علی خلتی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سابق چیئرمین ملک امجد نوُن کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ وہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے قریبی رشتہ دار (برادر ان لاء) ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی میں جعلی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں پر اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے قریبی رشتہ دار اظہر حیات کو جعلی ڈگریوں اور تجربے کے سرٹیفکیٹس پر جنرل مینیجر پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹس بھرتی کیا۔ ملزم نے کچرا اٹھانے، صفائی اور سامان کی خریداری کے معاملے میں غیر قانونی ٹھیکے دیے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔