اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود نے سپریم کورٹ میں پارلیمنٹ کی شکایت لگادی ‘چیف جسٹس کو بدھ کے روزکی کارروائی سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی باتیں چھوڑیں ‘پھر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ مذاکرات سے متعلق اپنی تجویز صرف چیف جسٹس سے شیئرکرنا چاہتے ہیں ‘چیف جسٹس نے ان کی تجویز سننے سے بھی انکار کردیا۔شاہ محمود کا کہنا تھاکہ حکومت میں آج بھی مذاکرات پر اتفاق رائے نہیں ‘تین رکنی بنچ میں سماعت کے دوران صرف چیف جسٹس بولے جبکہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بالکل خاموش رہے ۔