لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ آج میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمےمیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتاہےکہ ہم واقعتاًجنگل کےقانون کےشکنجے میں ہیں۔
ملک کےاس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے طبقے نے”توہین ڈرٹی ہیری“ اور ”توہین سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرےخلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔