اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف سے سیاسی و حکومتی قانونی ٹیم نے جمعرات کے روز ملاقات کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی ۔ وفاقی حکومت نے 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کر دی ۔شہبازشریف کاارکان اسمبلی کے اعزازمیں ظہرانہ، متحدہ کے وفداورامیرحیدرہوتی کی بھی ملاقات،علاوہ ازیں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاؤنج میں ظہرانہ دیا۔