کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال، سینئر نائب صدر شمس رند، نائب صدر کوئٹہ جہانگیر کاکڑ، نائب صدر ژوب گلزار کاکڑ، فائنانس سیکرٹری قطب خان میاں خیل اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی عالمگیر اچکزئی، نواز خان ترین اور محمد ایوب اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری چنگیز بلوچ کوئٹہ بار کے نائب صدر عباس خان کاکڑ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج ہفتے کو کوئٹہ میں ہونے والے نام نہاد کانفرنس چند محدود وکلاء کا اجلاس تو ہوسکتا ہے لیکن پورے پاکستان کی وکلاء نمائندہ کانفرنس نہیں۔ پاکستان بار کونسل کے ممبر ،بلوچستان ہائی کورٹ بار اور کوئٹہ بار کے مندرجہ بالا ممبران نےمجوزہ نام نہاد کانفرس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور کوئی عہدیدار بھی اس مجوزہ نام نہاد کانفرس میں شرکت نہیں کرے گا۔ کیونکہ یہ کانفرس ہم آزاد عدلیہ کے خلاف سازش گردانتے ہیں۔