کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارتی کر کٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کر کٹ کونسل سے اپنے ریونیو میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام2027تک آئی سی سی کے اگلے براڈکاسٹ ڈیل میں اپنی سالانہ ادائیگی کو مزید بڑھانے پر زور دے رہا ہے جس سے آسٹریلیا ، انگلینڈ جیسے مضبوط ترین بورڈ بھی متاثر ہوں گے۔