کراچی(اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیِر اہتمام کراچی پریس کلب پہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مولانا حیات عباس نجفی اور فاضلہ قم خواہر ثروت زہرا نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے احتجاج سے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اہلِ بیت و صحابہ کی قبور کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اسی کے ساتھ مقررین نے سعودی عرب اور ایران دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کی دو بڑے بازؤوں میں باہمی اتحاد و اتفاق تفرقہ بازی پھیلانے والوں کے منہ پہ طمانچہ ہے ۔