• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مذمت کیلئے الفاظ نہیں، شاہ محمود

اسلام آباد،لاہور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اتنا افسوس ہے اس کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی کررہی ہیں، شاہ محمود نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ حکومت کی کارستانی نہیں تو لاتعلقی کرے، میں اسلام آباد سے چوہدری پرویز الٰہی سے اظہار ہمدردی کے لئے آیا ہوں۔میں چوہدری پرویز الٰہی کے عزم کو داد دیتا ہوں۔ دنیا جانتی ہے جب شریف فیملی پر مشکل وقت آیا تو مشکلات کی بجائے چوہدری صاحب نے ریلیف دلوایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف اس وقت ایک آزمائش سے گزر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید