اسلام آباد(نیوز ایجنسی )پاکستان میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات سابق وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اداکارہ ماہرہ خان اور سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی ہو گئی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کےق 11800، وزیراعظم کے 8000، مریم نوازکے 14600 فالوورز کم ہوگئے۔کمی کا شکوہ سب سے زیادہ صحافیوں اور اینکرز کی جانب سے کیا گیا۔پاکستانی سوشل میڈیا پر جہاں گذشتہ دنوں سیاسی گہما گہمی سے جڑے مختلف ٹرینڈز بنے وہیں جمعے کی شام بہت سے ٹوئٹر صارفین اپنے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی کی دہائیاں دیتے دکھائی دیے۔یہ رجحان نہ صرف عام صارفین کے اکانٹس میں دیکھا گیا بلکہ معروف شخصیات کے لاکھوں فالوورز والے اکانٹ بھی اس سے نہ بچ سکے اور ہر کسی نے ٹوئٹر پر اپنے پیروکاروں میں کٹوتی کا سامنا کیا۔