اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ میں فوجداری کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن،عمران خان کے معاون وکلا بیرسٹر گوہر علی خان اور خالد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،فاضل عدالت کے جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے3مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی،آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دئیے جائیں گے۔