• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیلر گر فتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے شہر کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب کر کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا،ڈیلر گر فتار، جبکہ 19 سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں،ملزم جیل منتقل کردیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر‘ ڈائریکٹر یاسر حسن اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک نزد مرچ منڈی میں عوامی شکایت پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں بڑی تعدادمیں مرد مرغیاں پائی گئیں جس پر ڈیلر کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا گیا جبکہ 1900 کے قریب مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کردیں ۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری و صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جو بھی خوراک کے نام پر زہر بیچنے میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید