• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن کے 42اے ایس آئیز اور 53 ہیڈکانسٹیبلز کی ترقی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریجن کے 42اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور53 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے محکمانہ بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ضلع راولپنڈی کے33، ضلع اٹک کے 14، ضلع جہلم اور چکوال کے 3،3ہیڈکانسٹیبل شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید