لاہور( این این آئی)تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور تاریخی لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں متبادل حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے ، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک کا آغاز آج یکم مئی سے لاہور ، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔