• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات سے پہلے عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، نواز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی سیاسی معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا انتخابات سے پہلے عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں.

ملک کو ساڑھے 3سال نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں،ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جسے ساڑھے 3 سال میں ملک دشمنوں نے تباہ کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید