اسلام آباد (وقائع نگار) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے اس لئے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔پی پی پی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا‘ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی۔