کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نواکلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 11سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق نوا کلی کے علاقے شبی خیل کے رہائشی جمعہ گل کا گیارہ سالہ بیٹا محمد یوسف گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ نواکلی کے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔