کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نےبیان میں شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکاگو کے محنت کشوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت دنیا بھر کے مزدوروں کو حقوق سے آگاہی حاصل ہوئی اور انہیں احساس ہوا کہ اتحاد واتفاق سے ہی وہ اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے بغیر ترقی ناممکن ہے مزدوروں کو بہتر معاوضہ دیکر انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پالیسیاں بنانی چاہئے تاکہ عام محنت کش بھی باعزت زندگی گزارسکے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہے ۔حکومت تمام محنت کشوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرے گی۔