• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فرنچائز مالکان پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رکھنے کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی فرنچائز مالکان کا صف اول کے کھلاڑیوں کے لیے ملٹی ٹی 20 لیگز منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ منصوبے کے تحت انٹرنیشنل کرکٹرز اپنے ملک کے بجائے بھارتی فرنچائز کے لیے کھیلیں گے، آئی پی ایل کے دس میں سے 8 فرنچائز مالکان نے مختلف لیگز میں بھی ٹیمز خریدی ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ایجنٹ نیل میکسویل نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا سمیت کچھ کھلاڑیوں کو ملٹی کلبز ڈیل کی آفر ہوئی ہے۔ کرکٹ بورڈز کیلئے ملٹی لیگ منصوبہ درد سربنا ہوا ہے کیونکہ وہ ملٹی لیگ معاہدے میں پلیئرز کو ملنے والے پیسے کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں، کچھ کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور میچ فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ بھارت کے ارب پتی تاجر دنیا کی کئی لیگز میں حصہ دار ہیں۔ انہوں نے کرکٹرز کو بھاری معاوضے کے عوض سال کے لئے لیگز تک محدود رہنے کی پیشکش کی ہے۔ آئی پی ایل فرنچائزز نے 5 انگلش کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کیلیے 5 ملین پاؤنڈز یعنی (ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپوں) تک کے معاہدوں کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیشکش کی ہے کہ سال بھر لیگز کیلیے دستیابی ممکن بنانے کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں بدلے میں انہیں بھاری معاوضہ دیا جائیگا۔

اسپورٹس سے مزید